جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکہ کی یو اے ای کو طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی

ہتھیاروں کی فروخت

واشنگٹن : امریکہ نے یو اے ای کو ایف 35 طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو ایف تھرٹی فائیو جیٹ طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے سے متعلق ڈیل کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب سے یمن جنگ کے خاتمے کے لئے بات کریں گے : امریکا کے نئے وزیر خارجہ

محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈیل روکنے کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معمول کی انتظامی کارروائی ہے، جو شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لئے انتظامیہ کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای کو اسلحے کی فروخت کا معاہدہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کیا تھا۔

متعلقہ خبریں