جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا


شارجہ: یونائیٹڈ نے 144 رنز کا ہدف 17 ویں اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جس میں کنگز کا آغازمایوس کن رہا۔ کنگز کی جانب سےاننگ کا آغاز بابر اعظم اور کولن منرو نے کیا اور جلدی ہی آوٹ ہو گے۔

بین ڈنک اور عامر یامین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا ۔دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ پر 69 رنز کی شراکت داری ہوئی۔اور بھر کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ کی طرف سے فہیم اشرف نے 3، رومان رئیس اور محمد موسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز بھ  مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ ڈیلپورٹ کی گری جو صفر پر آؤٹ ہوگے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے 80 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کی پزیشن مستحکم کی تاہم 85 کے مجوعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 30 رنز بناکر عماد وسیم کاشکار بنے اور عماد وسیم کی اگلی ہی گیند پرحسین طلعت بھی آؤٹ ہوئے۔

رونکی 67 اور سمت پٹیل 45 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح دلائی۔ 

متعلقہ خبریں