جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور میں ڈاکو بے لگام، 12 گھنٹوں میں 8 وارداتیں، شہری لاکھوں روپوں سے محروم

سے محروم

لاہور : چند گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا۔

لاہور میں ڈاکو قابو سے باہر ہوگئے، چند ہی گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے رہائشیوں کو لاکھوں روپوں سے محروم کردیا۔

تھانہ باغبانپورہ سے دو ڈاکو ارسلان افضل کی دکان سے سات لاکھ روپیے اور تھانہ ھنجروال سے عائشہ نامی خاتون سے چار لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : شکارپور کے ڈاکو کراچی میں وارداتیں کرنے لگے

دوسری طرف تھانہ شاہدرہ کی حدود میں شادی سے واپس آنے والے شہری سے ڈاکو نے موٹر سائیکل چھین لی، تھانہ ملت پارک میں ڈاکووں نے دو لاکھ اور تھانہ گجر پورہ میں نوید نامی شہری سے ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 55 ہزار لوٹ لیئے۔ تمام متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کر کے تحقیقات کا شروع کر دیں۔

متعلقہ خبریں