جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

غیر قانونی طور پر یورپ میں داخلے کی کوشش میں 65 افراد ڈوب کر ہلاک

نیویارک: اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین نے غیر قانونی طور پر یورپ داخل ہونے والے مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے حادثے سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے غیر قانونی طور پر یورپ داخل ہونے والے مہاجرین کی کشتی کو تیونس کے سمندر میں پیش آنے والے حادثے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا سے آنے والی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 65 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے نمائندہ خصوصی ونسنٹ کوچیٹل نے ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی طور پر یورپ داخل ہونے والے مہاجرین کی کشتی، تیونس کے سمندر میں ڈوب گئی، جس مین 65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ حادثے کی شکار کشتی طرابلس میں گزشتہ چند ہفتوں سےکشیدگی کے باعث ایک روز قبل ہی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تیونس کی نیوی نے 16 افراد کو زندہ بچالیا ہے، جن میں سے ایک کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر افراد ساحل میں اترنے کی اجازت کے منتظر ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے لیبیا سے اٹلی کے لیے روانہ ہونے والی کشتی میں سوار افراد کا تعلق نہیں بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں