جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا کا دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے 8 کروڑ ڈوز تقسیم کرنے کا اعلان

8 کروڑ

واشنگٹن : امریکا نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے 8 کروڑ ڈوز تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 8 کروڑ کورونا ویکسین کی تقسیم کا ہدف جون میں مکمل کرلیا جائے گا، امریکا میں استعمال نہ ہونے والی 75فیصد ویکسین عطیہ کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے کورونا سے بچاؤ کیلئے ملنے والی امداد کا حساب مانگ لیا

انہوں نے کہا کہ استعمال نہ ہونے والی 25 فیصد ویکسین اتحادی ممالک کو دی جائیں گی۔ ویکسین اقوام متحدہ کے پروگرام کوویکس کے تحت تقسیم کریں گے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ 6 ملین ڈوز ساؤتھ اور سینٹرل امریکا میں تقسیم ہوں گی۔ 7 ملین ایشیاء، 5 ملین ڈوز افریقا میں تقسیم ہوں گی۔

متعلقہ خبریں