جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا کا عراق سے تمام افواج کو واپس بلانے کا اعلان

تمام افواج کو واپس

واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا رواں برس عراق سے تمام افواج کو واپس بلالے گا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے عراقی وزیر دفاع سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا رواں برس عراق سے تمام افواج کو واپس بلالے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کے ارکان کا عراقی وزیر اعظم پر حملے والے کو سزا دینے کا مطالبہ

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں امریکا عراق کے ساتھ ہے۔ ایران کے ساتھ جوہری مسئلے کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکا جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے ویانا مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان 29 نومبر سے ویانا میں مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں