جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا کی افغانستان سے محفوظ انخلاء کے لیئے مزید فوجی بھیجنے کی منظوری

محفوظ انخلاء

واشنگٹن : امریکا نے شہریوں کے افغانستان سے محفوظ انخلاء کے لیئے مزید فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی۔

امریکا نے مزید ایک ہزار فوجی کابل پہنچانے کی منظوری دے دی ہے۔ کابل میں موجود امریکی فوج کی تعداد 6 ہزار ہوجائے گی۔ فوج امریکیوں کے افغانستان سے محفوظ انخلاء میں مدد دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : افغان فورسز اپنے ملک کا دفاع کرنے میں ناکام رہیں : امریکی وزیر خارجہ

واضح رہے کہ طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ہم اقتدار کی منتقلی پر امن چاہتے ہیں، جس کے بعد سے کابل سے غیر ملکیوں کی روانگی میں تیزی آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں