جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا نے پاکستان کو ترکی سے گن شپ ہیلی کاپٹرز کی خریداری سے روک دیا : ترک حکام

گن شپ ہیلی کاپٹرز

انقرہ : ترک حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو ترکی سے گن شپ ہیلی کاپٹرز کی خریداری سے روک دیا ہے۔

ترکی کے صدارتی ترجمان نے بلومبرگ سے کی گئی بات چیت میں بتایا کہ پاکستان نے امریکی دباؤ کے باعث ترکی میں تیار کردہ گن شپ ہیلی کاپٹرز کے بجائے چین سے خریداری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس رکاوٹ سے امریکی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، گیارہ فوجی ہلاک

واضح رہے کہ اے ٹی اے کے ٹی 129 اگسٹا اے 129 منگسٹا پلیٹ فارم پر مبنی دو انجن، ٹینڈم سیٹ، ملٹی رول، آل ویدر اٹیک ہیلی کاپٹر ہے، جو امریکی انجنوں سے لیس ہے۔

یاد رہے کہ ترکی اور پاکستان نے جولائی 2018 میں ترکی ساختہ گن شپ ہیلی کاپٹر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیئے تھے۔

متعلقہ خبریں