جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

امریکی شہری نے سب سے بڑی کھلونا بندوق بناکر ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

کھلونا

الاباما: امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر نے دنیا کی سب سے بڑی نیرف بندوق تیار کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

حال میں ایک نوجوان کی کہانی ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس نے 12 فٹ 6 انچ طویل نیرف گن (کھلونا بندوق) بنائی کر سب کو حیران کردیا ہے۔

ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے مائیکل پک سافٹ انجینئر اور ایک یوٹیوبر ہیں، جنہوں نے نیرف این اسٹرائک لانگ شارٹ سی ایس 6 بندوق تیار کی ہے جو اصلی کھلونا بندوق سے تین سو فیصد بڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے چھوٹے باڈی بلڈر کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل

اس سے قبل سب سے بڑی نیرف گن بنانے کا ریکارڈ مارک روبر نامی شخص کے پاس تھا جنہوں نے 6 فٹ لمبی نیرف بندوق تیار کی تھی لیکن اب یہ ریکارڈ مائیکل پک نے 12 فٹ سے زائد لمبی نیرف گن بناکر اپنے نام کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں