جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق کارروائیوں کو مسترد کردیا

امریکی عوام نے

واشنگٹن : امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسیوں اور کارروائیوں کو مسترد کردیا۔

 امریکی میڈیا کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق چھپن فیصد امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف کارروائیوں کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، امریکا کے درمیان کشیدگی نہ ہوتی تو ہلاک شدگان آج اہل خانہ کے ہمراہ ہوتے : کینیڈین وزیر اعظم

سروے کے مطابق بیانوے فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرکے امریکیوں کو غیر محفوظ کردیا ہے۔

سروے میں چورانوے فیصد ڈیموکریٹکس اور بیانوے فیصد ری پبلکنز نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران سے متعلق اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت نو افراد ہوئے تھے۔ فضائی حملے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے۔

متعلقہ خبریں