جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا کا ایران پر مزید پابندیاں لگانے پر غور

مزید پابندیاں

واشنگٹن : امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ امریکا ویانا میں جاری ایٹمی مذاکرات کے ناکام ہونے کی صورت میں ایران کو اپنا تیل چین کو فروخت کے بہانے مزید پابندیوں کی زد میں لائے گا۔ یہ پابندیاں ایران کو مذاکرات جاری رکھنے پر مجبور کرنے کے لیئے عائد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان، افانستان میں امن کیلئے امریکا اور دیگر ممالک سے رابطے میں رہے گا: وزیراعظم

خیال رہے کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کیلئے جاری مذاکرات تزلزل کا شکار ہو چکے ہیں۔ مذاکرات کے اب تک چھ دور ہوئے۔

متعلقہ خبریں