امریکہ کا 60 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن : امریکہ نے ساٹھ سے زائد پاکستانیوں کو مختلف قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کردیاہے۔

امریکا کی جانب سے ملک بدر کیئے جانے والے پاکستانیوں پر ویزا سمیت مختلف قوانین کی خلاف ورزی اور مجرمانہ الزامات کے الزام ہیں، امریکی ریاست ٹیکساس سے خصوصی پرواز کے ذریعے ان پاکستانیوں کو اسلام آباد لایا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکا سترسے زیادہ غیر قانونی پاکستانیوں کو اپنے ملک سے ڈی پورٹ کرنے جارہا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ ان ستر پاکستانیوں کو پاکستان قبول کرے، لیکن ہم نے انہیں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کا کہا ہے۔

Facebook
Facebook
YouTube
YouTube