جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایران کے لیے امریکی نائب خصوصی ایلچی عہدے سے مستعفیٰ

امریکی نائب خصوصی

واشنگٹن : ایران کے لیے امریکی نائب خصوصی ایلچی نے ایران جوہری مذاکرات کے دوران عہدہ چھوڑ دیا۔

چند دن قبل امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے کہا تھا کہ 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے صرف چند ہفتے باقی ہیں۔

ایسی صورتحال کے باوجود امریکہ عہدیدار خود ایران کے معاملے پر کسی ایک رائے پر نہیں پہنچ پارہے ہیں، ایک گروپ مذاکرات کے دوران ایران سے سخت رویہ اور دوسرا طبقہ معاہدے کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا وقت ختم ہو رہا ہے : امریکہ

ان کوششوں کو دھچکا اس وقت لگا جب ایران کے لیے امریکی نائب خصوصی ایلچی رچرڈ نیفیو نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے دوران اختلاف رائے کے باعث عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے پیر کو تصدیق کی کہ خصوصی ایلچی اب مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں ہیں، اہلکار نے تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران جتنی دیر تک معاہدے سے باہر رہے گا، اسے اتنی ہی زیادہ جوہری مہارت حاصل ہو گی۔

متعلقہ خبریں