جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

عراق میں امریکہ کی وکٹوریہ چھاؤنی پر ڈرون حملہ، دھماکوں کی اطلاع

وکٹوریہ چھاؤنی

بغداد : عراقی دارالحکومت میں موجود امریکہ کی وکٹوریہ چھاؤنی پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کے ذرائع ابلاغ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کی وکٹوریہ چھاؤنی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کا فوجی انخلاء سے صاف انکار، ہم عراق میں موجود رہیں گے : امریکی جنرل

وکٹوریہ چھاونی میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں گئیں، فوری طور کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ خبریں