جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

امریکی ماہرین نے مچھر بھگانے والا ایک لوشن بنایا ہے

مچھرربا کریم

بوسٹن: لائیو بایوتھیرپیوٹک پراڈکٹ (ایل پی بی) مچھر ربا لوشن اس کا بے ضرر اور دیرپا حل فراہم کرتا ہے اس دوا کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انسانی جلد پر جینیاتی طور پر تبدیل شدہ بیکٹیریا منظم کرتی ہے اور اس سے مچھر بھاگے بھاگے پھرتے ہیں

مچھرربا کریم ری ویکٹر پروگرام کے تحت بنائی گئی ہے جسے امریکہ کے ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈارپا) نے مالی مدد فراہم کی ہے۔ لیکن اس مصنوعہ کی تیاری میں بوسٹن کی حیاتیاتی تحقیق کی کمپنی جنکو بایوورکس، فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی، اور جلد کی مصنوعات بنانے والی کمپنی ازیٹرا اور دیگر اداروں نے بھی اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ہماری جلد پر کئی قسم کے خردنامئے پائے جاتے ہیں لیکن یہ لوشن جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کئی خردنامئے جلد پر متعارف کراتی ہے۔ عام حالات میں ہماری جلد سے خردنامیوں سے کئی طرح کی بو اٹھتی ہے جو صرف مچھروں کو بھاتی ہے اور وہ کاٹنے کے لیے انسانوں کی جانب لپکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا میں کرونا کا خاتمہ جلدی نہیں‌ ہوگا: ڈبلیو ایچ او

یہ لوشن جینیاتی سطح پر جلد سے خارج ہونے والی بو کو اس طرح تبدیل کرتی ہے کہ مچھر اس جانب راغب نہیں ہوتے۔ لیکن یہ مسئلہ اپنی جگہ موجود ہے کہ ہر شخص کے جسم پر خردنامیوں یا مائکروبس کی اقسام اور تعداد مختلف ہوسکتی ہیں۔

لوشن کے بارے میں اہم بات یہ ہےکہ ایک مرتبہ استعمال ہونے کے بعد مسلسل 15 روز تک آپ مچھروں کے شر سے محفوظ رہ سکتےہیں،

متعلقہ خبریں