جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی حکومت کا فلسطین کی 235 ملین ڈالر کی امداد بحال کرنے کا ٖفیصلہ

235 ملین ڈالر

واشنگٹن : امریکی انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کی بند کی گئی 235 ملین ڈالر کی امداد کو بحال کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ طویل مدت سے تعطل کے شکار امن معاہدے کو بحال کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اعتماد کی فضاء قائم کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 20 سال سے قید فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے رہائی کے فوراً بعد گرفتار کرلیا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کا کہنا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے پر 75 ملین ڈالر کی معاشی اور ترقیاتی معاونت بھی کی جائے گی، 10 ملین ڈالر یو ایس ایڈ کے ذریعے قیام امن کے پروگرام اور 150 ملین ڈالر فلاحی کاموں کے لیے اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین ریفیوجی کو دیئے، جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی 235 ملین ڈالر کی امداد کا بڑا حصہ فلسطینی مہاجرین کو جاتا تھا۔ امداد بند ہونے سے ملک کو بحران کا سامنا تھا۔

متعلقہ خبریں