جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

امریکی بحریہ کے جہاز کا کراچی کا دورہ، امریکی ناظم الامور کی عملے سے ملاقات

امریکی بحریہ

امریکی بحریہ کے جنگی جہاز یو ایس ایس مانٹرے (CG 61) نے کراچی کا دورہ کیا۔

گائیڈڈ میزائل سے لیس امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس مانٹرے نے 8 اور 9 جون کو کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔

امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی ناظم الامور لیزلی وگری نے جہار پر عملے سے ملاقات کی۔

امریکی ناظم الامور کا کہنا تھاکہ امریکا اور پاکستان کی افواج میں مضبوط اور پائیدار تعلقات ہیں،

مشترکہ مشقوں سے اہم ترین سمندری راستوں کی حفاظت سرانجام دے رہے ہیں۔

حیدرآباد کے قریب خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

انہوں نے کہا کہ بحری قزاقوں اور دہشت گردوں سے نمٹنے جیسے عوامل بھی سرانجام دیے جارہے ہیں

جبکہ مشترکہ طور پر جنوبی ایشیا کو پر امن و مستحکم خطہ بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں۔

کمانڈنگ آفیسر جوزف بیگٹ کا کہنا تھا کہ علاقائی شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا لازمی امر ہے،

بحری تحفظ اور استحکام قائم رکھنے کیلئے باہمی عزم کو تقویت دیں۔

متعلقہ خبریں