جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی صدر کا روس سے شامی صدر بشارالاسد کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

شامی صدر

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے شامی صدر بشارالاسد کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے شام میں جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملے میں دماغی طور پر متاثر ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ

امریکی صدر نے اس موقع پر شامی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ایک سیاسی حل کی حمایت بھی کی۔

صوبہ ادلب میں شامی دستوں اور ترک فوج کے مابین ابھی حال ہی میں اشتعال انگیزی کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔ اس سلسلے میں ترکی اور روس کے مابین مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ خبریں