جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت پہنچ گئے

ٹرمپ بھارت

نیو دہلی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت پہنچ گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق مودی سے ملاقات میں ٹرمپ بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالے سے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا : ٹرمپ

امریکی صدر دورہ بھارت میں شہریت ترمیمی بل، پاکستان سے جاری کشیدگی کم کرنے، ایل او سی پر جاری صورت حال میں استحکام لانے اور باہمی مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زور دیں گے۔

متعلقہ خبریں