جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

ٹیسٹ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، صدر کے ڈاکٹر نے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آگئی۔ ٹرمپ کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے لگاتار ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر نے امریکی صدر کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔

صدر ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے چودہ دن مکمل نہیں ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں