امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی تحقیقات آئندہ ہفتے سے متوقع

مواخذے امریکی صدر

واشگنٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی سماعت آئندہ ہفتے سے متوقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی پہلی کھلی سماعت آئندہ ہفتے کرے گی۔ یوکرین میں امریکی سفیر ولیم ٹیلر اور نائب معاون وزیر خارجہ جارج کینٹ بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شِف کا کہنا ہے کہ معاملے کی کھلی سماعت سے امریکی عوام کو ٹرمپ کے خلاف کیس پر اپنی رائے قائم کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ ممکن مگر عہدے سے ہٹایا جانا مشکل

الزامات کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرین کی مالی امداد روکی اور وہاں توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے اپنے سیاسی حریف جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے یوکرینی حکام پر دباؤ ڈالا تھا۔اس طرح انہوں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی اور ذاتی فوائد کے لیے امریکی خارجہ پالیسی کا غیر قانونی استعمال کیا۔