جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی صدر کے مواخذے سے متعلق دو الزامات کی منظوری پر ووٹنگ آج ہوگی

صدر

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے سے متعلق دو الزامات کی منظوری کے لیے ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہو گی۔

اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ایوان امریکی آئین کے تحت حاصل ٹھوس اختیارات استعمال کرتے ہوئے صدر کے مواخذے کے لیے دو آرٹیکلز کی منظوری دے گا۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ امریکی تاریخ کے اس اہم موڑ پر اپنے آئین کے تحفظ کے لیے اٹھائے حلف کی پاس داری کرنا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کے مواخذے کی کارروائی، تین آئینی ماہرین کے ٹرمپ خلاف بیانات

گزشتہ ہفتے ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف طاقت کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کی منظوری دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں