جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی صدر کی روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے اہم ملاقات

ولادی

جنیوا: انہتائی کشیدہ ماحول میں امریکی صدر نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

صدر جو بائیڈن نے ولادی میر پیوٹن سے آج جنیوا میں پہلی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات ایک ایسے میں وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بھی کم درجے پر ہیں اور دونوں ممالک اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے ساتھ سرد جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے : نیٹو سربراہ

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں اقتصادی پابندیوں، سائبر حملوں اور انتخابات میں مداخلت کے موضوعات پر بات چیت ہوئی ہے۔

ملاقات میں کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آئی، البتہ کچھ چھوٹے معاملات پر پیشرفت کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں