جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی صدر ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیشکش کی تھی : وکیل کا دعویٰ

ٹرمپ نے

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیشکش کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے خلاف لندن کی عدالت میں چلنے والے مقدمے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جولین اسانج کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ کہیں کہ دو ہزار سولا میں سامنے آنے والے ڈیموکریکٹ پارٹی کے ای میل اسکینڈل میں روس کا کوئی کردار نہیں تو انہیں معاف کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

جولین اسانج جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے وکلاء نے آئندہ سماعت کے سلسلے میں ان کی امریکہ منتقلی کے فیصلے پر بات چیت کی۔

جولین اسانج کے وکیل نے بتایا کہ ڈاناروہرانے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر اسانج کو اس صورت میں مشروط معافی دیں گے جب وہ اپنے بیان میں یہ اعتراف کریں کہ دو ہزار سولا میں ٹرمپ کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کی صدارتی مہم کو نقصان پہنچانے کے لیے ای میل اسکینڈل کے پیچھے روس کا ہاتھ نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں