جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

امریکی صدر، دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو عملی جامہ پہنائیں : ترجمان دفتر خارجہ

عملی جامہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر کی مشکلات پر بات کرینگے اور ثالثی کی پیشکش کو عملی جامہ پہنچائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان پر بھارت نے سخت نتائج کی دھمکی دے دی

ترجمان نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپرس کے متاثرین آج بھی انصاف کے متلاشی ہیں اعتراف کے باوجود سانحہ کے ماسٹر مائنڈ کو بری کیا گیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کرفیو اور بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کے دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات پر بات کرنے کی امید ہے اور یہ بھی امید ہے کہ وہ ثالثی کی پیشکش کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ خصوصی ٹاسک فورس کورونا سے متاثرہ ووہان میں موجود ہے اور وہ پاکستانی طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

متعلقہ خبریں