امریکہ کا ایران کی پیٹروکیمیکل کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے مزید ایرانی پیٹروکیمیکل کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹرمپ انتطامیہ نے ایران کی مزید انتالیس کمپنیوں پرپابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،جن میں ایران کی بڑی پیٹروکیمیکل ہولڈنگ کمپنیوں سمیت ان کے ذیلی ادارے بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی کمپنیوں پرعائد کی گئی نئی پابندیوں کا مقصد پاسداران انقلاب کونقصان پہنچانا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی پابندیوں کے باعث ایران کی بڑی پیٹروکیمیکل کمپنیوں کونقصان پہنچے گا، جو پاسداران انقلاب کو سرمایہ فراہم کرتی ہے۔