امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا جوہری خطرات سے نمٹنے کے لیے بات چیت پر مبنی مشقیں کریں گے، جسے ٹیبل ٹاپ مشق کہا جاتا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بطور وزیر دفاع تیسری بار سیول کا دورہ کر رہے ہیں، اس دوران وہ اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب لی جونگ سوپ اور صدر یون سک یول سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد تعاون کو گہرا کرنا اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ واشنگٹن اور سیول جزیرہ نما پر جوہری خطرات پر توجہ مرکوز کرنے والی پیچیدہ منظر نامے پر مبنی ٹیبل ٹاپ مشقیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں ٹینک بھیجنے کی مذمت، امریکہ، روس کیخلاف پراکسی جنگ بڑھا رہا ہے، : شمالی کوریا
جزیرہ نما کوریا پر فوجی تناؤ میں گزشتہ سال تیزی سے اضافہ ہوا کیونکہ شمالی تقریباً ہر ماہ ہتھیاروں کے تجربات کرتا ہے، جس میں اس کا جدید ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کرنا بھی شامل ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے بھی حال ہی میں پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیاروں میں "قطعی” اضافے کا مطالبہ کیا تھا، اور گزشتہ سال شمالی کو ایک "ناقابل واپسی” جوہری ریاست قرار دیا تھا۔