جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

امریکی ریاستی پولیس کی مارنے کی صلاحیت کے حامل روبوٹس کو تعینات کرنے کی تجویز

مارنے کی صلاحیت

سان فرانسسکو پولیس نے مارنے کی صلاحیت رکھنے والے روبوٹس کا استعمال کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو مارنے کی تجویز پیش کی ہے۔

دی گارڈین نے رپورٹ کیا کہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ روبوٹ عام طور پر معائنہ اور بم کو ناکارہ بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، لیکن میں سان فرانسسکو پولیس ڈیپارٹمنٹ انہیں مجرمانہ خدشات، نازک واقعات، فوری حالات، وارنٹ پر عمل درآمد یا مشکوک آلات کی جانچ کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ریاست ورجینیا کے اسٹور والمارٹ میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک

پولیس نے آپشنز کی کمی کے پیش نظر اس کا استعمال جائز قرار دیا۔ تجویز کیا گیا کہ جب عوام یا افسران کے جانی نقصان کا خطرہ ہو اور کوئی دوسرا آپشن موجود نہ ہو تو روبوٹ کو استعمال کیا جائے گا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روبوٹس کو مارنے کی صلاحیت فراہم کرنا (ان روبوٹس کو مشینیں اور گرینیڈ لانچر شامل کرنے کے لیے تبدیل کیا جا سکتا ہے) افسران کو زمینی مدد اور حالات سے متعلق آگاہی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں