جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ فوری چھوڑنے کی ہدایت

ایئرپورٹ

کابل: مغربی ممالک کو افغانستان میں امن و امان پر تشویش، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے دور چلے جائیں اور سکیورٹی خطرات کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔

کابل پر دع روز قبل طالبان نے قبضہ حاصل کر لیا تھا جس کے بعد سے 82 ہزار سے زائد افراد کو ہوائی اڈے سے نکالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان پنج شیر میں داخل ہوگئے، احمد شاہ مسعود کی رہائش گاہ پر قبضے کا دعویٰ

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے مطابق طالبان نے آخری تاریخ میں توسیع کی مخالفت کی ہے لیکن غیر ملکیوں اور افغانیوں کو 31 اگست کے بعد بھی ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

برطانوی حکام نے خبردار کردیا کابل ایئر پورٹ یا اطراف میں دہشت گردی ہوسکتی ہے، شہری کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں۔

متعلقہ خبریں