روس نے یوکرین کے مشرق کو اپنے نشانے پر لے رکھا ہے، ایسے میں یوکرین کی امید اس وقت ٹوٹی جب امریکہ نے ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیان دیا ہے کہ روس نے یوکرین کی جانب سے اپنے حملے کے خلاف مزاحمت کا بدلہ مشرق میں مسلسل حملوں کے ذریعے لینا شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ پر میزائل گرانے میں صرف ایک منٹ لگے گا : روسی صدر کی بورس جانس کو دھمکی
پچھلے ہفتے ہی، یوکرین نے ایک بہت بڑا ریلیف حاصل کیا، جب امریکہ اور جرمنی نے ملک کو بھاری ٹینک فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔
تاہم امریکی صدر جو بائیڈن نے واضح کردیا کہ امریکہ ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا، جو یوکرین نے روس کے خلاف جنگ میں مانگے ہیں۔