جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

شام میں روس، ایران اور حزب اللہ کی جنگی جرائم پر امریکا خاموش نہیں رہے گا : امریکی وزیر خارجہ

شامی

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں روس، ایران اور حزب اللہ کی جنگی جرائم پر امریکا خاموش نہیں رہے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں روس سے شام میں فضائی حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شامی حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی میں شمالی شام کے بڑے علاقے پر سرکاری فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر کا شام کا غیر متوقع دورہ، بشارالاسد سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شامی فوج نے کارروائی نہیں روکی تو امریکا سرکاری افواج پر حملے پر غور کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں