جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

صارفین اب اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی لاگ آؤٹ کرسکیں گے

لاگ

پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ پر جلد ایک بہترین فیچر شامل ہونے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اب واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صارفین کے پُرزور مطالبے کے بعد اب بلآخر واٹس ایپ پر جلد ایک ایسا فیچر شامل ہونے والا ہے جس کے ذریعے آپ اپنا اکاؤنٹ لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئی اپ ڈیٹ متعارف کروادی

فی الحال صارفین کو اگر واٹس ایپ استعمال نہیں کرنا ہوتی تو ان کے پاس صرف یہی آپشن ہوتا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اب اس نئے فیچر کے تحت دیگر ایپس یعنی فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح اب واٹس ایپ صارفین بھی اپنا اکاؤنٹ جب چاہیں لاگ آؤٹ کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں