جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چھوٹے لوگ قد بڑا کرنے کے لئے نواز شریف کا نام لے رہے ہیں : مریم نواز

چھوٹے لوگ قد

لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ چھوٹے لوگ قد بڑا کرنے کے لئے نواز شریف کا نام لے رہے ہیں۔ این آر او کی عمران خان کو ضرورت ہے، کسی اور کو نہیں۔

مریم نواز نے کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے نواز شریف سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ لندن میں قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں، یہ ایک دفعہ الطاف حسین کو بھی لے گئے، خالی ہاتھ آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی کسی جیل میں ہوں گے : شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ کل کے جلسے میں میاں نواز شریف تقریر کریں گے۔ جس انسان کو یہ پتہ نہیں پریشر میں کیا کام کرنا ہے اس کی ایسی حالت ہی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، میں یہ سمجھتی ہو انکوائری کرنے کا حق صرف سندھ حکومت کو ہے، وفاقی حکومت چاہے سلیکٹڈ ہی سہی وزیراعظم ہاؤس میں انکوئری تو ہونی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک میں لوگ آٹا اور چینی کو ترس گئے ہیں۔ چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہیں، چھوٹے لوگ قد بڑا کرنے کے لئے نواز شریف کا نام لے رہے ہیں۔ این آر او کی عمران خان کو ضرورت ہے، کسی اور کو نہیں۔

متعلقہ خبریں