جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عثمان بزدار پنجاب میں شو بازی اور رنگ بازی کے بغیر وزیر اعلیٰ کام کر رہے ہیں: فردوس اعوان

عثمان بزدار پنجاب

لاہور: پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فرودس نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب میں شو بازی اور رنگ بازی کے بغیر وزیر اعلیٰ کام کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ نے حکومتی مشینری کو ہدایات دیتے ہوئے خدمت آپکی دہلیز کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے ، پانچ جولائی سے گیارہ جولائی تک ہفتہ سرسبز پروگرام شروع کیا جا رہا ہے اور ہفتہ عید الضحی اور ہفتہ روڈ سیفٹی بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 41لاکھ سرگرمیاں کی گئیں ، 25792 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 22000 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
معاونِ خصوصی نے بجٹ سے حوالے گفتگو کرتے ہوے کہا عوام کی توقعات کی ترجمانی کرنے والا بجٹ اجلاس ملک بھر میں عمران خان کی قیادت میں چل رہا ہے۔

کٹوتی کی تحریکیں جس طرح مسترد ہوئیں یہ ثابت ہو گا کہ حکومت کو گھر بھیجنے والے صرف ٹی وی کے ادکارہیں ، پنجاب اور وفاق کا بجٹ منظور کروا کے اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن پی ٹی آئی کے لیے نہایت اہم ہے ، آزاد کشمیر کی ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کر کے پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بڑی جماعت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوں جوں الیکشن آگے بڑھے گا اپوزیشن کی مذید چیخیں سنائی دیں گی ، کشمیریوں کا اصل وکیل عمران خان ہے ، مودی کے یار بے مقصد پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں: فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان نے کہا بلاول جو فلم چلانے کی کوشیش کر رہے ہیں وہ چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے ، مانگے تانگے کے امیدوار لیکر یہ لوگ جیت نہیں سکتے ، پنجاب اور سندھ میں موسم گرم ہونے کے باعث یہ کشمیر میں ٹھنڈے موسم کا مزا لینے آئے ہیں ، یہ کشمیر کو چھوڑیں سندھ پر توجہ دیں وہاں تھر میں پانی نہیں مل رہا آوارہ کتے انکے قابو نہیں آرہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری صاحب آج بھی نیب گئے ہوئے تھے ، جس دن زرداری صاحب نیب جاتے ہیں لاغر نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں اور واپسی پر تیتر بٹیر کی دعوتیں اڑاتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے کہا زرداری صاحب سندھ پر فوکس کریں، زرداری صاحب کے اعمال بتائیں گے کہ انہوں نے سیاست کی کس سیڑھی پر پاؤں رکھنا ہے۔

متعلقہ خبریں