جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

نوٹس

ڈسکہ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں پولنگ اسٹیش کے باہر فائرنگ، 2 افراد ہلاک 5 زخمی

عثمان بزدار نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکرمزید کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں