جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عثمان بزدار کو پنجاب پر مسلط ہی تباہی اور بربادی کیلئے کیا گیا: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ

لاہور: عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آپ ایسے نالائق ہیں کہ وفاق سے اپنے حصے کا پیسہ وصول نہیں کرسکے، عثمان بزدار کو پنجاب پر مسلط ہی تباہی اور بربادی کے لیے کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بزدار صاحب پنجاب کے لوگوں کے اربوں کھا کے اپنے قصیدے پڑھنا، یہ آپ لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم، نوازشریف اور شہبازشریف پر تنقید آپ کا لیول نہیں، اپنے قد کے مطابق خبر لکھوایا کریں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پنجاب کی تقدیر بدلی عثمان بزدار نے پنجاب کو بھی فقیر بنادیا، آپ ایسے نالائق ہیں کہ وفاق سے اپنے حصے کا پیسہ وصول نہیں کرسکے، چلے ہیں پنجاب میں ترقی کروانے۔ عثمان بزدار کو پنجاب پر مسلط ہی تباہی اور بربادی کے لیے کیا گیا، شہباز شریف دور کے تمام منصوبوں کو بریک لگ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں : وزیراعلیٰ پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کے فنڈز روک کر آپ بہت بڑا تیر مار رہے ہیں، دو روز قبل بزدار صاحب کی اہلیہ نے دہلی دروازے میں شاپنگ کی تو پورا علاقہ سیل کرنا پڑا، یہ ہے انکی سادگی۔ بزدار صاحب آپ کے تین سالوں میں پنجاب میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں،آپ کو بھی جیل جانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے کرسی سنبھالتے ہی اپنے بھائیوں اور رشتے داروں میں عہدے اور سرکاری ٹھیکے ریوڑیوں کی طرح تقسیم کیے، بزدار صاحب آٹے، چینی، گندم، جعلی شراب لائسنس، رنگ روڈ سکینڈلز مشہور زمانہ سکینڈلز ہیں۔ عثمان بزدار چہرے سے جتنے معصوم نظر آتے ہیں حقیقت میں اس کے برعکس ہیں۔

متعلقہ خبریں