جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عثمان بزدار باتوں سے زیادہ کام پر یقین رکھتے ہیں: فیاض الحسن

فیاض

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں انتظامیہ اور پولیس فوج کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کو یقینی بنا رہے ہیں، سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ باتوں سے زیادہ کام پر یقین رکھتے ہیں وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات پر وزراء اور مشیران مختلف اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک نے فلور ملز کو گندم کی ریلیز 25680 میٹرک ٹن سے بڑھا کر 30 ہزار میٹرک ٹن کر دی ہے، صوبے میں مستحقین میں انصاف امداد پروگرام کے تحت ڈیڑھ سو کروڑ کی امدادی رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کے بروقت انتظامی فیصلوں سے کرونا پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد ملی۔

متعلقہ خبریں