جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر اظہار تشکر

سری لنکن کرکٹ ٹیم

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آکر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے پر سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا۔


انہوں نے کہا کہ کئی برس بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ کرکٹ کے میدان آباد ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام گیا ہے۔ سیریز کے کامیاب انعقاد نے قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔ شائقین کا جوش و جذبہ اور نظم و ضبط قابل تعریف رہا۔ آج پاکستان امن کی شاہراہ پر گامزن ہے۔


عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں خصوصاً کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے۔ امید ہے کہ سری لنکن ٹیم کے بعد دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آ کر کرکٹ کھیلیں گی۔ میچوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں پولیس، انتظامیہ، سول و عسکری اداروں کے حکام اور متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بلاشبہ پوری ٹیم شاندار انتظامات پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے بھی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹوئٹی پنک ڈے سے منسوب

واضح رہے کہ سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر ایک پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔

متعلقہ خبریں