جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عثمان بزدار کی عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی صفائی آپریشن موثر انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں صفائی آپریشن پر مامور گاڑیاں تسلسل کے ساتھ گلیوں سڑکوں اور محلوں کا گشت کریں بروقت آلائشیں اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائی جائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور متعلقہ ادارے شہروں کو صاف ستھرا بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، شہر وں کی صفائی کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے گئے ہیں اور شہریوں کو صفائی کے ضمن میں کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا پر پوائنٹ اسکورنگ، اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے : عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جہاں کہیں سے کوئی شکایت آئی، عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی اور ہر قیمت پر شہر صاف ستھرا نظر آنے چاہیئں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شہری قربانی کرنے کے فوراً بعد صفائی کیلئے قائم سیل پر رابطہ کرکے آلائشیں اٹھوائیں۔

متعلقہ خبریں