جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع

13 دسمبر تک

لاہور : عثمان بزدار عدالت سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 13 دسمبر تک عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں جج نسیم احمد ورک نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شراب لائسنس کیس : نیب نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیئے ہیں۔ ابھی عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر انکوائری کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کر دی۔

متعلقہ خبریں