جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کو حمزہ شہباز کو شکریہ ادا کرنا چاہیے : پرویز الہٰی

جلسے کی تشہیر

لاہور : پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے، جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کی طرف سے حمزہ شہباز کو شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کا جلسہ انشاء اللہ تعالیٰ ہونا ہے لازمی ہونا ہے۔ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیالکوٹ : بلا اجازت جلسے کی کوشش پر پولیس کارروائی، عثمان ڈار سمیت معتدد زیر حراست

انہوں نے کہا کہ بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کی طرف سے حمزہ شہباز کو شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ جلسے کی تشہیر اور جوش پیدا کرنے کا مشکل کام جو اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا، وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے لے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک چیز کھل کر سامنے آئی ہے کہ بچہ حکمران گھبرا گیا ہے۔ جمہوریت کی خدمت کا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں