جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پی ٹی آئی چھوڑنے والے عثمان ترکئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

عثمان ترکئی نے

حال ہی میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے عثمان ترکئی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اسلام آباد : پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ترکئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کھلے دل سے دعوت دی اور میں نے قبول کی، میرے بڑے بھائی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ پیپلزپارٹی جوائن کی تھی،26سال پیپلزپارٹی کے ساتھ رہا،آج پھراپنے گھر میں واپس آگئے ہیں۔

اسلام آباد: فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کی قدر کرتی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جی 20کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا، اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے دوست ممالک نے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

یہ پڑھیں : سابق ایم این اے عثمان ترکئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

متعلقہ خبریں