جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عزیر بلوچ، پولیس مقابلے، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات سے بری

پولیس مقابلے، اقدام قتل

کراچی : لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کی رہائی کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ عدالت نے پولیس مقابلے، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

سرکار لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کے خلاف دو مقدمات میں شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔ عدالت نے پولیس مقابلے، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں عزیر بلوچ کو بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : عزیر بلوچ کی سزا کے خلاف اپیل، وفاقی حکومت کو از سر نو نوٹس جاری

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سرکار ملزم کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کرسکی۔ بنا شواہد کے ملزم کو سزا نہیں دے سکتے۔ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام ہوا۔ ملزم کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو جیل سے رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ یکم اپریل 2012 کو تھانہ کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ اقدام قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں