جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نوازشریف کے حسد میں عمران خان آج دربدر ہو چکے ہیں: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ

لاہور: عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جب تک فوج عمران خان کے ساتھ کھڑ ی تھی تو محب وطن تھی آج کمال ڈھٹائی سے اپنی فوج کے خلاف کمپئین چلوارہے ہیں، نوازشریف کے حسد میں عمران خان آج دربدر ہو چکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہان صاحب آپ کے لیڈر کی چوری پکڑی گئی، آپ روئیں، پیٹیں یا چیخیں کوئی فرق نہیں پڑتا، فارن فنڈنگ کا جس دن فیصلہ آیا آپ نے خود کہا کھودا پہاڑ نکلا چوہا،اب آپ کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے فیصلے میں ثابت ہوچکا ہے تحریک انصاف نے امریکی،بھارتی اور اسرائیلیوں سے فنڈنگ لی، فارن فنڈنگ کی پیداوار جماعت کا فارن ایجنڈا بری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے، عمران خان کو نااہلی کے خوف سے اب رات کی نیند نہیں آرہی۔

یہ بھی پڑھیں: آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن عمران خان کیخلاف پرہیز گار بنی بیٹھی ہے: فیاض الحسن

ان کا کہنا تھا کہ جب نوازشریف کے خلاف سازش ہورہی تھی عمران خان اس سازش کے مرکزی کردار تھے، عمران خان کے خلاف کسی نے سازش نہیں کی، اپنے خلاف سازش کرنے کےلئے عمران خان خود ہی کافی ہے، جب تک فوج عمران خان کے ساتھ کھڑ ی تھی تو محب وطن تھی آج کمال ڈھٹائی سے اپنی فوج کے خلاف کمپئین چلوارہے ہیں، افواج پاکستان کےخلاف بنی گالہ گینگ نے منظم انداز میں مہم چلائی، فوج کے خلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے والے ماسٹر مائینڈ عمران خان خود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک تانگہ پارٹی تھی اور تانگہ پارٹی ہے، نوازشریف کے حسد میں عمران خان آج دربدر ہو چکے ہیں، اب انکا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے اسکی تیاری کریں۔

متعلقہ خبریں