جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تمام ریلو کٹے ملکر بھی شریف خاندان پر کرپشن ثابت نہیں کر سکے : عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری ریلو کٹے

لاہور : عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی نیب کی چھتر چھایہ میں حکومتی کشتی چلارہے ہیں۔ تمام ریلو کٹے ملکر بھی شریف خاندان پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی نیب کی چھتر چھایہ میں حکومتی کشتی چلارہے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ نیازی اینڈ کمپنی سمندر کے بھنور میں پھنستی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آلِ شریف کا اپنی کرپشن کی دلدل سے نکلنا ناممکن ہو چکا : فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر تمام ریلو کٹے ملکر بھی ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ نواز شریف اور مریم نواز عمران خان کے لئے ڈراﺅنا خواب بن چکے ہیں۔ چالیس ترجمانوں کا ٹولہ ہر دوسرے دن بنی گالہ ہدایات لینے پہنچ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت حکومت نے نہیں عدالت نے دی ہے۔ مریم نواز بھی اس کٹھ پتلی حکومت سے بیرون ملک جانے کی اجازت طلب نہیں کریں گی۔ کسی بھی بیٹی کو والد کی خدمات کرنے اور تیماداری کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک بیٹی کے لئے والد کی خدمت کرنا اولین فریضہ ہوتا ہے۔ عمران نیازی سیاسی دشمنی کی بجائے ذاتی دشمنی کو فروغ دینے کا سلسلہ بند کریں۔

متعلقہ خبریں