جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان ایک راہزن اور پنجاب ایک انڈر ٹریننگ شخص کے حوالے ہے : عظمیٰ بخاری

پاکستان ایک راہزن

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ الف لیلی“ کی کہانیاں سن سن کے تنگ آچکے ہیں، پاکستان ایک راہزن کے حوالے اور پنجاب ایک انڈر ٹریننگ شخص کے حوالے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عوام حکومتی ترجمانوں کی ”الف لیلی“ کی کہانیاں سن سن کے تنگ آچکے ہیں۔ عوام کے جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں ہر ہفتے بجلی مہنگی کرتے تم لوگوں کو شرم نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں : راجکماری، شہزادہ اور مولانا فلاپ شو کر کے خود کو فریب دے رہے ہیں : فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ اپنے سرغنہ عمران احمد خان نیازی کی ریشہ دوانیوں پر پردہ ڈالنے آجاتا ہے۔ تم لوگ کس منہ سے بجلی، گیس، پیٹرول، چینی، گھی کی قیمتوں اور مہنگائی کا دفاع کرتے ہو؟

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے ووٹ لے کر آنے والے عوام کے خیر خواہ اور ہمدرد ہوتے ہیں۔ چور دروازے سے مسلط ہونے والے صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف رہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نئے پاکستان میں کسی محب وطن اور عوامی درد رکھنے والے لیڈر کی ضرورت نہیں۔ نئے پاکستان میں صرف ٹھگوں کے ٹولے کا راج ہے، جو دن رات عوام کو لوٹنے کے منصوبے بناتا ہے۔ پاکستان ایک راہزن کے حوالے اور پنجاب ایک انڈر ٹریننگ شخص کے حوالے ہے۔

متعلقہ خبریں