جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب بھر میں طلب اور رسد میں عدم توازن کے باعث ویکسینیشین سینٹرز بند

طلب اور رسد

لاہور : 19 سال سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا فیصلہ طلب اور رسد میں توازن برقرار نہ رہ سکا۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی بدانتظامی نے ویکسینیشن سے متعلق مسائل کو جنم دیا۔ 30 سال کی عمر کے بعد سیدھا 19 سال سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا فیصلہ غلطی نکلا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم ہوگئی، مزید 39 افراد جاں بحق

19 سے 30 سال تک کے افراد پاکستانی آبادی کا 26 فیصد ہیں، جس سے طلب اور رسد میں توازن برقرار نہ رہ سکا۔ بغیر کسی منصوبہ بندی کے ویکسینیشن سینٹرز کھولنے کا فیصلہ بھی غلط نکلا۔

کمزور نادرا سسٹم ویکسین کے عمل میں رکاوٹ کی دوسری وجہ بنا۔ انتظامی غفلت کے باعث پنجاب بھر کے اکثر ویکسی نیشن سینٹرز بند ہیں۔

متعلقہ خبریں