جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

18 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز، مہم میں تیزی، سرمایہ کاری سے ہوئی : اسد عمر

18 سال کے زائد

اسلام آباد : 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا، اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کی مہم میں تیزی، بڑی سرمایہ کاری سے ممکن ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینیٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع ہوگیا ہے۔ ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : این سی او سی کا ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کی مہم میں تیزی، حکومت کی بڑی سرمایہ کاری سے ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 25 کروڑ ڈالر کی ویکسین آچکی ہے۔ کورونا ویکسین کی خریداری پر اگلے مالی سال بھی کثیر رقم خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں