جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آج سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع ہوگئی : ڈاکٹر فیصل

آج سے 40 سال سے

اسلام آباد : معاون خصوصی صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 25 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگاچکے ہیں، آج سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع ہورہی ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آج سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع ہورہی ہے۔ حکومت نے ویکسینیشن کا عمل مربوط عملی کے ساتھ شروع کیا ہے۔ ویکسین کی فراہمی بروقت اورحکمت عملی کے ساتھ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ روزانہ 3 لاکھ لوگوں کی ویکسینیشن ہو۔ جون تک ایک کروڑ 90 لاکھ ڈوزز حاصل کرلیں گے۔ ویکسین بنانے والی کمپنی سے گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی ہے۔ سال کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پولیس کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بڑی کمپنیاں فائزر اور موڈرنا کو بھی طلب پوری کرنا مشکل ہورہا ہے۔ کئی ممالک نے کورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔ چین کے تعاون سے پاکستان میں جلد ویکسین بنانے کا عمل شروع کردیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز 2 جنوری اور بھارت میں 16 جنوری کو دی گئی۔ ملک بھر میں 25 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگاچکے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 3 کروڑ ڈوزز کے حصول کا معاہدہ ہوگیا۔ کنسائنو ویکسین کی ٹیکنالوجی کی فراہمی میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں