جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں ویکسین کی قلت، سینکڑوں لوگ واپس لوٹ گئے

سینکڑوں لوگ

کراچی : ایکسپو سینٹر میں قلت کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بغیر ویکسین واپس لوٹ گئے۔

ایکسپو سینٹر میں قائم ملک کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔ پہلی ڈوز لگوانے آنے والوں کو گھر واپس بھیجا جانے لگا۔ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بغیر ویکسین واپس لوٹنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ بیچنے والا ملزم گرفتار

سینیٹر کو سائینوفارم، سائینوویک کی پہلی ڈوز جبکہ آسٹرازینیکا، کینسینو ویکسین کی کمی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کی تعداد کم ہونے کے باعث واپس بھیجا جارہا ہے۔ صرف دوسری ڈوز لگانے والوں کوسروس فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں